جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سب چوروں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، نعیم الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ سب چوروں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، حمزہ شہباز نے دو دن تک مزاحمت کی، نیب ٹیم قانون کے مطابق وہاں گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے نیب کو کسی بھی قسم کے احکامات نہیں دئیے جارہے ہیں، لاہور میں دو دن سے جو تماشا ہورہا تھا وہ حمزہ شہباز کے گھر کے اندر تھا۔

نعیم الحق نے کہا کہ بلاول ابھی ناسمجھ ہیں ان کا انگریزی بولنے کا اسٹائل ہے، بلاول کا پاکستان کے عوام سے تعلق ہو ہی نہیں سکتا ہے، زرداری کا لاہور میں پاکستان کا دوسرا بڑا گھر ہے، معلوم ہونا چاہئے یہ اثاثے کہاں سے بنائے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہی ہے، نعیم الحق

انہوں نے کہا کہ پنجاب ایک بہت بڑا صوبہ ہے، تمام لوگوں کی شکایات سننا آسان کام نہیں ہے، پنجاب میں اسی سال بلدیاتی انتخابات ہوجائیں گے، بلدیاتی نمائندے اپنے لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔

نعیم الحق کہا کہ انصاف اسپورٹس، کلچر فیڈریشن کے تحت کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ہے، یہ وہی گراؤنڈ ہے جہاں 3 سال قبل وزیراعظم عمران خان نے نئے بولرز کا انتخاب کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کھیلوں کے بارے میں بہت غور کررہے ہیں، عمران خان تمام کھیلوں میں کام کرنے پر زور دے رہے ہیں، اولمپکس میں جانے والے ہمارے کھلاڑیوں کے پاس سہولتیں نہیں ہوتی ہیں، ناصرف کرکٹ بلکہ مختلف کھیلوں میں ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں