اشتہار

امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کے لیے مزید کوئی گنجائش نہیں، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مکمل طور پر بھر چکا ہے اور اب غیرقانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے رہنے کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں بچی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو بارڈر فورس کے افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نظام میں اب غیرقانونی تارکین وطن کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سے آنے والے تارکین وطن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا پر بوجھ نہ بنیں، امریکی قوانین اور نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی جارہی ہے، تارکین وطن امریکا میں جرائم میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے کہا کہ اب سب سے پہلے امریکا کے نعرے کو اپنانا ہوگا، میکسیکو کی دیوار امریکا کے حقوق کی ضمانت ہے جس کے لیے میں نے طویل جدوجہد کی ہے اور کانگریس میں شدید مخالفت کا سامنا کیا۔

مزید پڑھیں: میکسیکوکی سرحد پرہرصورت دیوارتعمیرکی جائے گی‘ ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ دیوار کی تعمیر کے لیے میں نے ایمرجنسی کا نفاذ کیا اور حفاظتی دیوار کو ہر صورت مکمل کرکے ہی دم لوں گا۔

گولان پہاڑیوں کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی بالادستی تسلیم کرنے کا متنازع فیصلہ تاریخ پر مختصر مباحثے کے نتیجے میں کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر نے کہا تھا کہ میکسیکو کی سرحد پر ہر صورت دیوار تعمیر کی جائے گی، دیوار کی فنڈنگ کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں