منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بی جے پی نے منشورکا اعلان کردیا، بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں مودی سرکار کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں مسلمان اور کشمیر دشمن منشور کا اعلان کردیا، منشور میں کشمیری پنڈتوں کی واپسی کابھی ذکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اگلے عام انتخابات کے لیے اپنا منشور پیش کردیا ہے، مسلمان دشمنی پر ووٹ مانگنے والی بی جے پی نے انتخابی منشور میں دوبارہ اقتدار ملنے پر بابری مسجد کی جگہ جلد سے جلد رام مندر بنانے کا اعلان کردیا۔

منشور میں 75 نکات پیش کئے گئے ہیں جنہیں 2022 تک مکمل کیا جائے گا، بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو اقلیت بنانے کی سازش کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل پینتیس کو ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ آرٹیکل پینتیس کے تحت مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے اور کوئی غیر کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے کا اہل نہیں ہے۔

منشور کے مطابق دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی اور ملک کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ منشور میں کشمیری پنڈتوں کی واپسی کا بھی ذکرکیا گیا ہے، منشور کو بی جی پی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں