جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی کے شہری ساحلوں کی صفائی میں حکومت کی مدد کریں، علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحلی مقامات کی صفائی کے عمل میں عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہی، وفاقی وزیر علی زیدی نے مزید کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے، یہ سمندر بھی ہمارا ہے، یہ پانی بھی ہمارا ہے، کراچی والے ساحل پر گندگی نہ پھیلائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے اہلیان کراچی سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر قائد کو صاف رکھنے میں حکومت کی مدد کریں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ کیماڑی کے ساحل اور جیٹی کی صفائی شروع کردی گئی ہے، شہری اسے صاف رکھنے میں ان کی مدد کریں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں صفائی سے پہلے کی کیماڑی کی تصویریں بھی شیئر کیں اور بتایا کہ شہری سیر و تفریح کی غرض سے کیماڑی آتے ہیں ، کشتیوں میں سفر کرتے ہیں، درخواست ہے کہ ساحلی مقامات پر گندگی نہ پھیلائی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں