جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بی جے پی قافلے پر حملہ، رکن اسمبلی سمیت 6 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے بی جے پی کے قافلے پر حملہ کرکے رکن اسمبلی سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں رکن اسمبلی بھیما منداوی کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں رکن اسمبلی اور 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی بھیما منداوی الیکشن مہم کے لیے ایک جلسے میں شرکت کرنے جارہے تھے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا لگتا ہے جبکہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: بھارت: ماؤ نواز باغیوں کا حملہ، 13فوجی ہلاک

واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عام انتخابات کے انعقاد میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، بھارتی سیاست دان الیکشن سے پہلے اس طرح کے حملوں کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں عام انتخابات کے تین مراحل ہیں، انتخابات 11، 18 اور 23 اپریل کو ہوں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں تیس سالوں سے مسلح جدوجہد جاری ہے اور ماؤ نواز باغیوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے عام ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں