اشتہار

سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے وزیر اعظم کی ملاقات، عدالتی کمیشن بنانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےسانحہ ساہیوال پرعدالتی کمیشن بنانےکی ہدایت کردی ، وزیراعظم نے مقتول خلیل کے بچوں اور  والدین سے ملاقات کی، متاثرین کو تین کروڑ کےامدادی چیک دیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران ایوان وزیراعلیٰ میں سانحہ ساہیوال میں قتل ہونے والے مقتول خلیل کے بچوں اور ورثا کو تین کروڑ روپے کے امدادی چیک دئیے۔

اس موقع پر مقتول خلیل کے والد اور بھائی نے وزیراعظم سے امدادی چیک کے بجائے انصاف کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول خلیل کے ورثانے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ان کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی کے باوجود تین ماہ گزر چکے ہیں۔

وزیراعظم نے وزیراعلی سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ مقتول خلیل کےورثا کےمطالبے  پر عدالتی کمیشن کی تشکیل میں کوئی قانونی رکاوٹ ہو تو اسے فوری طور پر دورکیاجائے۔

وزیر اعظم نے ورثا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کے ضیاع کا کسی صورت ازالہ نہیں کیا جا سکتا، البتہ حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری مکمل

یاد رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین اور سی ٹی ڈی اہل کاروں‌ کے بنایات میں واضح تضادات تھا۔

وزیراعظم نے ساہیوال واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو تحقیقات کرکے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا، وزیراعظم کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں