جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

چاغی : ماڈل عدالتوں نے قتل اور منشیات کے حوالے سے تمام مقدمات نمٹا دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ماڈٖل عدالتوں نے ضلع چاغی میں قتل اور منشیات کے حوالے سے تمام مقدمات نمٹا دیئے،116ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر193کیسز کا فیصلہ سنایا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر بنائے جانے والے ماڈل کورٹس کی کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی، جس کے مطابق تیز ترین سماعتوں کے ذریعے116ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر193کیسز کا فیصلہ سنایا۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے، ڈی جی ماڈل کورٹس نے بتایا کہ ضلع چاغی میں قتل اور منشیات کے حوالے سے تمام مقدمات کا فیصلہ ہوگیا۔

- Advertisement -

چاغی میں قتل اور منشیات کا کوئی مقدمہ تاحال ماڈل کورٹس میں زیرسماعت نہیں ہے، ڈی جی ماڈل کورٹس کے مطابق قتل کے88،منشیات کے105مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا۔

عدالتوں نے کل599گواہان کے بیانات قلمبند کئے،7مجرموں کو سزائے موت،16کو عمر قید سنائی گئی، اس کے علاوہ دیگر ملزمان کو کل106سال11 ماہ 24 دن قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزمان پر مجموعی طور پر ایک کروڑ8لاکھ 45ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں : فوری انصاف کی فراہمی کےلیے ملک بھرمیں ماڈل عدالتیں کیوں اور کس کے حکم پر بنیں؟ جانیے 

یاد رہے چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ نے ایک کیس میں ریمارکس دیئے تھے کہ 22 کروڑ آبادی کے لیے صرف 3ہزارججزہیں ، ججز آسامیاں پر کی جائیں تو زیرالتوا مقدمات ایک دوسال میں ختم ہوجائیں گے، زیرالتوامقدمات کا طعنہ عدالتوں کو دیا جاتا ہے جبکہ قصور وار عدالتیں نہیں کوئی اور ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں