اشتہار

ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہے، ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہیدوں، غازیوں کو اعزازات دینے کے لیے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں اور بہادری کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے تعاون، جرأت کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، لوگ پوچھتے ہیں دہشت گردی کے خلاف کیسے کامیابی حاصل کی، ہمارے شہدا اور غازی ہی اصل ہیروز ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اپنے شہیدوں کو بھولنے والی قومیں مٹ جایا کرتی ہیں، ملک میں امن و استحکام شہدا اور غازیوں کی مرہون منت ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ کی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے لواحقین نے اعزازات وصول کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں