جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کا انکشاف ہوا ، ہیکرزنےطالبات کاڈیٹااسپائی ایپ سےہیک کیا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کا بڑا ہیکنگ اسکینڈل منظر عام پر آگیا ، پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کا ڈیٹا ڈارک ویب پرفروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ہیکرز نے طالبات کا ڈیٹاہیک کرکے فروخت کرناشروع کردیا، ہیک شدہ ڈیٹا میں طالبات کے نمبرز ، تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں، ہیکرز نے طالبات کا ڈیٹا اسپائی ایپ سے ہیک کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹا ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائنزمیں فروخت کیاجارہا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے معاملےکی نوعیت کیلئےایف آئی اےکوخط لکھ دیاہے، ذمے داروں کےخلاف کاروائی کریں گے، ایف آئی اے سائبرکرائم نے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا ہے۔

گزشتہ سال یہ بات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان کے 22 بینکوں کے 19 ہزار 846 صارفین کے کارڈز کی معلومات بیچنے کی غرض سے ڈارک ویب پر ڈالی گئیں۔

خیال رہے ڈارک ویب وہ دنیا ہے جہاں ڈارک نیٹ مارکیٹیں سرگرم ہیں،  اس کو زیادہ اسلحہ، منشیات کی فروخت  کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ڈارک ویب پر کرنسی بھی خصوصی استعمال کی جاتی ہے جو بٹ کوائن کے نام سے جانی جاتی ہے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں