اشتہار

وزیر اعظم، آرمی چیف ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں خطے کی صورت حال، ملکی حالات سیکیورٹی سے متعلق مختلف اموراور داخلی سلامتی سے متعلق معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ 11 مارچ 2019 کو وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے کردار کو بھرپورانداز میں سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، تاہم اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، بھارتی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی مرزو نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں