نیویارک : پاکستان نےامن مشنزمیں خواتین دستوں کی تعیناتی کاہدف حاصل کرلیا، ملیحہ لودھی کا کہنا ہے پاکستانی خواتین نےعالمی امن کیلئےگراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ، پاکستان نے ہمیشہ فروغ امن کاوشوں میں خواتین کےکردارکی حمایت کی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں خواتین کےکردار پر خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نےامن مشنزمیں خواتین دستوں کی تعیناتی کاہدف حاصل کرلیا، خواتین افسران کی تقرری کا15فیصد ہدف ریکارڈمدت میں حاصل کیاگیا۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا پاکستانی خواتین نےعالمی امن کیلئےگراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، پاکستان نےہمیشہ فروغ امن کاوشوں میں خواتین کے کردارکی حمایت کی۔
انھوں نے مزید کہا سینٹرآف انٹرنیشنل پیس اینڈسیکیورٹی کےنام سے ادارہ بنایاگیاہے، ادارےمیں امن مشنزپرجانےوالےدستوں کوخصوصی تربیت دی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں : پاک فوج، پولیس نے امن مشنزمیں اہم خدمات سرانجام دیں، ملیحہ لودھی
یاد رہے گذشتہ ماہ نیویارک میں امن مشنزکارکردگی اورشراکت داروں کے درمیان تعاون پر اجلاس پاکستان، چین، مراکش، انڈونیشیا اورمصرکی جانب سے بلایا گیا، پاکستان اقوام متحدہ میں امن مشن میں دستے بھیجنے والے ممالک کے گروپ کا کوچیئر ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنزکومحفوظ اورمؤثربنانے پر زور دیا گیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا پاک فوج، پولیس نے امن مشنزمیں اہم خدمات سرانجام دیں، اقوام متحدہ پاکستان اوردیگرممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھائے۔
اس سے قبلملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 15 فیصد خواتین مبصرین اور اسٹاف آفیسرز کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، امن مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، پاکستانی فوجی دستے یو این کے قیام امن کی کوششوں میں سب سے آگے ہیں۔