اٹک : حسن ابدال میں بیساکھی میلے کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، بیساکھی میلہ میں بھارت سمیت دنیابھرسے10 ہزارسکھ یاتری شرکت کریں گے، اس موقع پر سکھ یاتریوں کی حفاظت کےلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں بیساکھی میلے کی 4روزہ تقریبات شروع ہو گئیں ،سکھوں کے مشہور گرودوارہ پنجہ صاحب میں شروع ہونےوالےروایتی بیساکھی میلے میں اندرون اوربیرون ملک سےسکھ یاتریوں کی آمدکا سلسلہ جاری ہے۔
بھارت سےآنےوالےسکھ یاتری آج رات کسی بھی وقت خصوصی ٹرینوں کےذریعے حسن ابدال پہنچ جائیں گئے، اٹک پولیس نے سکھ یاتریوں کی حفاظت کےلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات گئے ہیں۔
ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے سیکیورٹی انتظامات کےحوالے سے بتایا یاتریوں کی حفاظت کےلیے 2500 اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں اور سارےایریاکوسیل کردیاجائےگا، ہماری کوشش ہوگئی کہ سکھ یاتریوں کوسیکیورٹی کے حوالے سے اچھاماحول دے سکیں ۔
مزید پڑھیں : بیساکھی میلا، دو ہزار سے زائد بھارتی سکھوں کو ویزے جاری
اٹک انتظامیہ نےبھی حکومت پاکستان کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کوبہترین سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کئے ہیں، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اٹک بیساکھی میلے کےموقع پر دنیا بھر سے 10ہزار سے زاہد سکھ یاتری آئیں گئے، ان کےلیے خصوصی ٹرین چلائی چلائی گئی ہیں۔۔گردوارہ پنجہ صاحب میں ان کےلیےصفائی ستھرائی رہائش اور لنگر کساہتمام کیاگیا ہے۔۔
سکھ یاتریوں نے بھی اٹک پولیس کی طرف سےکردہ سیکیورٹی انتظامات کی بےحدتعریف کی۔
خیال رہے حکومتِ پاکستان نے مذہبی تقریبات بیساکھی میں شرکت کے لیے 2200 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے ہیں۔
واضح رہے پاکستان میں بیساکھی کی تقریبات 12 سے 21اپریل تک جاری رہیں گی، سکھ مذہب کے مطابق بیساکھی کا تہورا نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، اس ضمن میں بابا گرناناک پر تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر میں بسنے والے سکھ شرکت کرتے ہیں۔