اسلام آباد: وفاقی وزیر پوسٹل اینڈ سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ اب عمران خان جیسی دیانت دار قیادت پاکستان میں آگئی ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. مراد سعید نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان وزیر اعظم کا وژن ہے، پورے پاکستان کی سڑکوں کو ہرا بھرا کرنا ہے، پاکستان کے ہر صوبے میں کلین اینڈ گرین پاکستان جاری ہے.
مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے دردی سے درختوں کو کاٹا جا رہا تھا، سیاست دان آنے والے الیکشن ،لیڈر آنے والی قوم کا سوچتا ہے، قوم کوکہتے ہیں کہ ہم آپ کی سڑکوں کےمخافظ ہیں، درخت لگائیں گے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے 4.4 بلین کرپشن کی ریکوری کی، شریف خاندان کا حمزہ میڈیا پر وزیراعظم کا نام لے کرغصہ ہورہا تھا، گلی گلی میں شور ہے، سارا ٹبر چور ہے، یہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کرتے تھے، ان کو دکھ ہے کہ کرپشن سامنے آرہی ہے.
مزید پڑھیں: سندھ کو پیپلز پارٹی سے آزاد کرائیں گے: مراد سعید
مراد سعید نے کہا کہ بلاول ابو بچاؤ تحریک پرنکل رہا ہے، بتاؤ پیسہ کہاں سے آیا، سندھ میں ہزاروں اسکول بند پڑے ہیں، پینے کے پانی کامسئلہ ہے، زیادہ بھوک سندھ میں ہے، ان سوالات پروہ غصہ کرتے ہیں، جعلی اکاؤنٹس سے فالودے والوں کا اربوں روپے نکل رہا ہے.
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب آپ اتناپیسہ کھاؤ گے، بد ہضمی تو ہونی ہے، ہم نے کل بھی 35 کروڑ روپے کی ریکوری کی، جاوید صادق ان کا فرنٹ مین ہے، بڑےمنصوبوں میں انھوں نے پیسہ بنایا، یہ پیسہ ریکور کرکے عوام پر لگائیں گے، مودی کونواسی کی شادی پرکون بلاتا تھا، سب کومعلوم ہے.