جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

شاہ سلمان کا سوڈانی عمرہ زائرین کی میزبانی اور باحفاظت واپسی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سوڈان کے عمرہ زائرین کی سرکاری سطح پر میزبانی کی جائے اور ان کی باحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے عمرہ ٹور آپریٹرز کو سوڈان عازمین عمرہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

سعودی وزیر نے کہا ہے کہ جب تک سوڈان میں فضائی، زمینی اور بحری راستے کھل نہیں جاتے اس وقت تک سوڈانی عمرہ زائرین سعودی عرب کے مہمان ہوں گے اور انہیں ہر ممکن سہولت اور خدمات فراہم کی جائیں گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سوڈان میں فوج نے صدر عمر البشیر کو گرفتار کرنے کے بعد اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے، فوج نے موجودہ حالات کے پیش نظر 24 گھنٹے کے لیے فضائی، بری اور بحری آمدورفت بند کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: کرفیو کے باوجود سوڈان میں فوج کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا جاری

سوڈان میں فضائی، زمینی اور سمندری راستوں کی بندش کے باعث سوڈانی عمرہ زائرین اور بیرون ملک سے واپس آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ سوڈان کی مسلح افواج کی جانب سے تمام شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کرفیو کی پابندی یقینی بنائیں، فوج نے کرفیو کی پابندی نہ کرنے کے خطرناک نتائج سے بھی خبردار کیا ہے۔

سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عوض بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں