اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بیساکھی میلے میں شرکت، بھارت سے سیکڑوں سکھ یاتریوں کی لاہور آمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے بھارت سے سیکڑوں سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے، میلے کی مرکزی تقریب چودہ اپریل کو پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بیساکھی میلے کی رونقوں کا آغاز ہوگیا، بھارت سے براستہ واہگہ ریلوے اسٹیشن ہزاروں سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے، پاکستان پہنچنے پر سکھ یاتریوں کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان نے ان کا استقبال کیا۔ یاتریوں کا کہنا ہے کہ بابا گرونانک اور مسلم صوفیا کی تعلیمات پر عمل کرنے سے امن کا پرچار ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گردوارا پنجا صاحب اور بابا گرونانک کا جنم استہان ننکانہ صاحب دنیا بھر میں موجود سکھوں کے لیے نہایت مقدس اور محترم مقام ہے اور ان مقامات کی دیکھ بھال اور یہاں آنے والے یاتریوں کی بے لوث خدمت پر وہ حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔

سکھ یاتری پاکستان میں دس روزہ قیام کے دوران حکومت کی جانب سے کئے جانے والے رہائش، کھانے اور طبی سہولیات کے بہترین انتظامات پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکھ یاتریوں کو لینے کیلئے پاکستان ریلویز کی تین اسپشل ٹرینیں بھارت بھیجی گئی تھیں۔ یاتری چودہاپریل کو حسن ابدال میں بیساکھی کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے اور مذہبی مقامات کی یاترا کے بعد 21 اپریل کو واپس بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں