اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

مذاکرات کے باوجود طالبان کا دہشت گرد حملے جاری رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے باوجود طالبان نے افغانستان میں دہشت گرد حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان حکومتی وفد اور طالبان رہنماؤں کے درمیان قطری دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہونے جارہے ہیں اس کے باوجود طالبان نے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی موسم بہار کے شروع ہونے پر نئے حملوں کا سلسلہ شروع کر دیں گے، حملوں کا مقصد ملک پر غیر ملکی افواج کے قبضے کا خاتمہ ہے۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ ان کا جہاد بھی جاری رہے گا کیونکہ ابھی افغانستان کے ایک وسیع حصے پر غیر ملکی دستے قابض ہیں

یہ اعلان ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب امریکا اور افغان حکومت طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

طالبان نے اپنے ان آئندہ حملوں کو آپریشن فتح کا نام دیا ہے۔ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ملک پر غیر ملکی افواج کے قبضے کا خاتمہ ہے۔

امریکا طالبان مذاکرات مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں: افغان میڈیا

طالبان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ ان کا جہاد بھی جاری رہے گا کیونکہ ابھی افغانستان کے ایک وسیع حصے پر غیر ملکی دستے قابض ہیں۔

دوسری جانب امریکا طالبان مذاکرات میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے، افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فریقین کے درمیان کچھ معاملات میں اتفاق ہو گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں