کراچی : تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا ہے بلاول بھٹووزیراعظم کی جانب سےآپ پرکوئی کیسزنہیں چل رہےہیں ، ، زرداری صاحب آپ کی قسمت خراب ہے، جو کیس کا نمبر بھی 420 ملا، کیس نمبر 420 زرداری کی تباہی کاباعث بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول سےکوئی پوچھےکہ گھوٹکی کےحالات کاذمہ دارکون ہے، بلاول آصف زرداری سےپوچھیں سندھ میں11سال حکومت کی، سندھ میں انہیں کس نے روکا تھا یہ بھی بتادیں۔
[bs-quote quote=”بلاول بھٹووزیراعظم کی جانب سےآپ پرکوئی کیسزنہیں چل رہےہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”خرم شیر زمان "][/bs-quote]
خرم شیرزمان کا کہنا تھا بھٹوکے مزار کے آس پاس رہنے والوں کے پاس تک پانی نہیں، آپ کے اسپیکر، پھپھو، پاپا، وزیروں پر کرپشن کے الزامات ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہم نےوعدہ کیا ہم صحت دیں گے، ہم صحت انصاف کارڈ پورے پاکستان میں دے رہے ہیں، آپ نےوعدہ کیاتھاسندھ کو لوٹیں گے اور لوٹ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم کی جانب سےآپ پرکوئی کیسزنہیں چل رہے ہیں، زرداری صاحب آپ کی قسمت خراب ہے کہ میں نے جو کیس کیا، کیس کا نمبر بھی چارسوبیس ملا، کیس نمبر 420 زرداری کی تباہی کاباعث بنے گا۔
خرم شیرزمان نے کہا جے آئی ٹی کو سندھی ااوراردو میں ترجمے کیساتھ چھپوارہے ہی، بلاول بیٹا آپ اپنے ابو کو بچا نہیں سکتے۔
مزید پڑھیں : کیس نمبر 420 کی تیاریاں کریں
یاد رہے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے بدعنوان رہنما احتساب کے لیے تیار رہیں، وقت آچکا ہے جس نے کرپشن کی وہ جیل جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھاکہ دھمکی دینے والے احتساب سے ڈر رہے ہیں، کیس نمبر 420 کی تیاریاں کریں، زرداری کی سیٹ خالی ہونے جارہی ہے۔