اشتہار

افغانستان کے مسئلے کا واحد حل پرامن مذاکرات ہیں، کوئی فوجی حل نہیں،شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا واحد حل پرامن مذاکرات ہیں، مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، تمام فریقین کو  افغانستان میں امن کے عمل کےلئے کوششیں کرنی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے افغان عمل سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا واحد حل پرامن مذاکرات ہیں، مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا افغان مسئلے پر مزاکراتی حل کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے، پاکستان یقین رکھتاہےپرامن مذاکرات افغان مسئلےکاحل ہے، تمام فریقین کو افغانستان میں امن کے عمل کےلئے پرعزم ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے تمام امن کوششوں کی بھرپور حمایت کی ہے، پاکستان افغان امن عمل میں تمام افغانوں کی شرکت کا حامی ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان افغان امن عمل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا: شاہ محمود قریشی

چند روز قبل وزیرخارجہ کا کہنا تھا پاکستان پرامن ملک ہے،ہمسائیوں سےاچھےتعلقات چاہتےہیں، ہم دوسرےممالک سےبھی ذمہ دارانہ رویےکی توقع رکھتےہیں، پاکستان ذمہ دارملک ہے، ایٹمی عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتے ہیں، خطےمیں توازن کیلئےمیزائل ٹیکنالوجی اور جوہری اسلحہ پر ذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا، خطے میں پائیدارامن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے ٹویٹ کے جواب شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا افغان امن عمل کے لیے پاکستان سہولت فراہم کرتا رہے گا، ہمارا یقین ہے کہ افغانیوں پر مشتمل مفاہمتی عمل ہی سے پائیدار امن کا حصول ممکن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں