بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

جنوبی وزیرستان میں سیلابی ریلہ: بچوں اور خواتین سمیت 13افرادجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

وانا : جنوبی وزیرستان میں طوفانی بارش کے بعدطغیانی سے باراتیوں کی گاڑ ی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت تیرہ افرادجاں بحق ہوگئے، جاں بحق افرادکےلواحقین کیلئےمعاوضوں کااعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کواٹر وانا میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاںبحق ہوگئے ہیں جبکہ انتظامیہ ،سیکورٹی فورسز اور عوام نے نو افراد کو بچالیا ہے۔

وانا بازار میں دو قصاب خانوں کے علاوہ مختلف مقامات پر ایک موٹر کار اور تین عدد پک اپ سنگل کیبن گاڑیاں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں ، ژالہ باری سے وانا اور برمل تحصیلوں میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان بھی پہنچا ۔

اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وانا میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے تحصیل توئی خلہ خان کوٹ گلہ خان کلے میں باراتیوں سے بھری پیکپ سیلابی ریلے میں پھنس گئیں، جس کے نتیجے میں گاڑی میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افرادجاں بحق ہوئے جن میں زلیخہ ،گل جانہ بی بی ،جمالہ بی بی ،ناٹہ بی بی،کتانہ بی بی اور گل پارو شامل تھیں۔

جان بحق ہوکر انکی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر 5افراد کو مقامی لوگوں اور لیویز فورس نے بچالیا، جن میں ایک خاتون ،تین بچے اور ڈرائیور شامل ہے مر نے والوں کا تعلق میاں خیل قبیلے سے ہے۔

دوسری جانب وانا کے علاقہ وچہ خواڑہ میں 6 افراد سیلابی ریلے کی زد میں آگئے جس میں سے دو بچے جان بحق اور دیگر چار افراد کو اسکاؤٹس فورس اور لیویز فورس نے ریسکیوکرکے اسپتال منتقل کردیا۔

وزیراعلی کے پی کا جنوبی وزیرستان میں سیلابی ریلے سے نقصانات کا نوٹس


وزیراعلی کے پی نے جنوبی وزیرستان میں سیلابی ریلے سے نقصانات کا نوٹس لیتے ہوئے سیلابی ریلے کے متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کردی ہے اور کہا تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعلیٰ نےانتظامیہ سےجانی و مالی نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا جاں بحق افرادکےلواحقین کےغم میں شریک ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں جاں بحق افرادکےلواحقین کیلئےمعاوضوں کااعلان


جنوبی وزیرستان میں جاں بحق افرادکےلواحقین کیلئےمعاوضوں کااعلان کیا گیا ہے ، معاوضوں کااعلان ایف ڈی ایم اےکی جانب سےکیاگیا م جاں بحق افراد کے لواحقین کو 3 ،3 لاکھ اور زخمیوں کو 1،1 لاکھ دیئے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں