اشتہار

ھزّا المنصوری پہلا اماراتی خلانورد منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : متحدہ عرب امارات کے حکام نے خلائی مشن کے لیے ’ھزّا علی خلفان المنصوری‘ کے نام کا اعلان کردیا، ھزّا المنصوری پہلے اماراتی ہیں جو آٹھ روز خلا میں گزاریں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد خلائی مرکز نے اپنے خلائی پروگرام کے لیے ھزّا المنصوری کے نام کا انتخاب کرلیا، جو عالمی خلائی مشن کا آٹھ روزہ دورہ رواں برس ستمبر میں کریں گے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سابق ملٹری پائلٹ 14 برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں جس کی بناء 4 ہزار درخواستوں میں ان کا نام منتخب کیا گیا۔

- Advertisement -

اماراتی خلا نورد کے منتخب ہونے کا اعلان جمعے کے روز دبئی میڈیا آفس کی جانب سے کیا۔

دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اگر ھزّا المنصوری کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی واقعہ یا کوئی مشکل پیش آتی ہے تو بیک اپ خلا نورد ’سلطان سیف مفتح حماد ال نیّادی‘ ہیں جو سابق آئی ٹی پروفیشنل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے خلائی پروگرام کے سربراہ اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سیکٹر کے ڈائریکٹر جرنل سلیم المرّی کا کہنا تھا کہ المنصوری اور ال نیّادی کی مہارت میں اضافہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اماراتی نوجوان تمام شعبوں میں کامیاب ہونے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم بی آر ایس سی اماراتی نوجوان پر اپنی سرمای کاری جاری رکھیں گے تاکہ اس شعبے میں ترقی کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : اماراتی حکام نے اپنے پہلے خلانورد کے ناموں کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ اماراتی خلا د نور ہذا المنصوری اور سلطان ال نیادی کو انتخاب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا ہے اور ان کی تربیت نا سا اور یورپین اسپیس ایجنسی کے زیراہتمام کی گئی ہے کہ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں جاکر خدمات انجام دے سکیں۔

مزید پڑھیں : اماراتی خلا باز ملک کے لیے باعثِ افتخار ہیں: شیخ ہمدان

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر و ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے سنہ 2017 میں متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن کا آغاز کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے مذکورہ پروگرام میں سنہ 2021 میں سیارہ مریخ پر خلا بازوں کو بھیجنا اور سنہ 2117 میں سرخ سیارے پر رہائش اختیار کرنا بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں