اسلام آباد : امام کعبہ عبد اللہ عواد الجہنی نے پاکستانی مذہبی رہنماﺅں سے ملاقات میں کہا علماءنے اللہ کے بندوں کو آپس میں جوڑنا ہے ، آپ لوگوں کو جو بھی فتوی دیں حق اور سچ پر مبنی ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانے کے زیر اہتمام اما م کعبہ عبداللہ عواد الجھنی سے پاکستان کے مذہبی رہنماؤں کی ملاقات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ ساجد میر، عبدالغفور حیدری، انس نورانی، سردار یوسف ،ڈاکٹر قبلہ ایاز اور دیگر مذہبی رہنماءبھی شریک ہوئے ۔
تقریب کے دور ان امام کعبہ عبداللہ عواد الجہنی نے دل گداز انداز میں تلاوت کلام پاک کی اور اتحاد امت کے موضوع پر روشنی ڈالی ۔
انہوںنے کہاکہ علماءنے اللہ کے بندوں کا آپس میں جوڑنا ہے، علماءنے صبر و یقین سے امت کی رہنمائی کرنی ہے، علماءنے ہر دور میں علم پہنچایا، لوگوں کو جو بھی فتوی دیں وہ حق اور سچ پر مبنی ہونا چاہیے۔
مسلمانوں میں دہشت گردی کے عفریت میں پھنسنے کا سبب نا اتفاقی ہے، سعودی سفیر
سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں، سعودی عرب شہداءاور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، مسلمانوں کو اتحاد کی شدید ضرورت ہے۔
سعودی سفیر نے کہا مسلمانوں میں دہشت گردی کے عفریت میں پھنسنے کا سبب نا اتفاقی ہے، ایسے وقت میں علماءکا کردار بہت اہم ہے،برداشت، محبت اور اتحاد سے ہی مسلمان فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اللہ نے اس امت کو اتحاد کی تلقین کی ہے۔
رسول محمد کا امتی ہونا بھی اللہ کا بہت بڑا انعام ہے، سعودی مشیر برائے مذہبی امور
سعودی مشیر برائے مذہبی امور عبداللہ سامع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کی نعمتیں بے شمار ہیں، انسان شکر نہیں کرتے، قرآن بھی اللہ کی بہت نعمت ہے، رسول محمد کا امتی ہونا بھی اللہ کا بہت بڑا انعام ہے۔
ان کا کہنا تھا اللہ تعالی نے فرمایا کہ دین مکمل کر دیا،اللہ کی عبادت کرو اور اس کا کسی کو شریک نہ بنائیں، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامو اور مسلمان کے نزدیک قرآن ہے، مسلمان آپس لیں بھائی بھائی ہیں۔
عبداللہ سامع نے کہا مسلمانان کی فلاح اتحاد و یگانگت می ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان اپنے بھائی کو بدی سے روکتا اور نیکی کی تلقین کرتا ہے، اللہ ہمارے درمیان سے اختلاف اور انتشار کوختم کردے۔
پروفیسر قبلہ ایاز کا کہنا تھا پاکستان کے آئین میں علمائے کرام کا کردار ہے،پیغام پاکستان پر تمام اداروں اور مکاتب فکر کا اتفاق خوش آئند ہے۔