جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اپنے ناموں کے ساتھ ’’ مجاہد ‘‘ لکھیں، میئر سری نگر کی کشمیری نوجوانوں سے اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کپواڑہ: سری نگر کے ڈپٹی میئر شیخ محمد عمران نے کہا ہے کہ نوجوان اپنے ناموں سے پہلے مجاہد لکھیں کیونکہ ہر مسلمان مجاہد ہے اور اُسے فخر کے ساتھ اس لقب کو استعمال کرنا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں ڈپٹی میئر سری نگر نے لفظ مجاہد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اگر وہ جہاد کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ناموں سے پہلے مجاہد لکھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کشمیری دہشت گرد نہیں بلکہ یہ مجاہد ہیں جن کا دہشت گردی سےکوئی تعلق نہیں ہے، نوجوان بھی اپنے ناموں کے ساتھ فخر سے اس نام کو استعمال کریں کیونکہ اسلام میں مجاہد کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔

- Advertisement -

شیخ محمد عمران کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا مجاہدین کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرتا ہے مگر مجاہدین حریت پسند ہیں جو اپنے حق کے لیے بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں چاہیے جہاں بھی جاؤں اپنے نام کے ساتھ مجاہد لگاتا ہوں تاکہ اس کا مثبت چہرہ دنیا اور بالخصوص بھارت کو دکھا سکوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے چند سیاست دان جب اپنے ناموں کے ساتھ ’’ چوکیدار ‘‘ کا لفظ لکھ سکھتے ہیں تو ہم مسلمانوں کو اپنے ناموں کے ساتھ مجاہد لکھنے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہونی چاہیے، میں نے اپنا فیس بک اور ٹویٹر کا نام تبدیل کر کے اس کے ساتھ ’مجاہد شیخ محمد عمران لکھ لیا، نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ بھی اسی طرح کریں‘۔

شیخ محمد عمران کا مزید کہنا تھا کہ ’کشمیری امن کے خواہش مند ہیں اور یہاں کے نوجوان عالمی برادری کی قرارداد کے تحت مسئلے کا پُرامن حل چاہتے ہیں لہذا کٹھ پتلی انتظامیہ کو اسی پر عمل کرنا ہوگا’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں