جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کوئٹہ: نیب بلوچستان کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ، 12 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ:نیب بلوچستان نےپہلی سہ ماہی کارکردگی کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق مختلف مقدمات میں 12 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان کی جانب سے رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ قومی احتساب بیورو کو موصول ہونے والی شکایات میں سے 20 پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13 مقدمات متعلقہ محکموں کو بھیجے گئے جبکہ مختلف محکموں کے کرپٹ افراد کے خلاف 6 ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیے گئے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پلی بارگین کی رقم غبن شدہ رقم سے کہیں زیادہ ہے، نیب بلوچستان

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالت سے متعدد ملزمان کو سزائیں ہوئیں جبکہ کرپشن کے مختلف مقدمات میں نامزد 12 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 13 فروری 2019 کو کارروائی کرتے ہوئے سابق ایکسین پی ایچ ای غلام سرور بگٹی کو حراست میں لیا تھا، ترجمان نیب کے مطابق ملزم پر 2017 میں گورنمنٹ فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے، غلام سرور بگٹی نے 4 کروڑ 46 لاکھ کا غبن کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

یاد رہے کہ چار ماہ قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال نے اعلان کیا تھا کہ ہم بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، لوٹی رقم برآمد اور بدعنوانوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے۔ ڈی جی نیب بلوچستان

نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو نے ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی وضع کردی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیب پر عوام کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے کیونکہ گزشتہ 13 ماہ میں بدعنوانی کی 54 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں جس کے بعد 900 ارب روپے کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے گئے۔

چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھاکہ گزشتہ 13 ماہ میں 561 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن سے تین ارب سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں