جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لاہور: لٹن روڈ کے گھر سے خاتون اور چھ سالہ بیٹی کی لاشیں برآمد، ایک ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گھر سے خاتون اور اس کی چھ سالہ بیٹی کی لاش بر آمد ہوئی ہے، ماں بیٹی پر تشدد کے بعد تیزاب پھینکا گیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کے دوست کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، لاہور کے علاقے لٹن روڈ کے ایک گھر سے پینتیس سالہ عائشہ اور اس کی چھ سالہ بیٹی آمنہ کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات ہیں اور ان پر تیزاب بھی پھینکا گیا۔ مقتولہ کے والد کی نشاندہی پر مقتولہ کے شوہر کے دوست بلال کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے احمر کھوکھر کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ نامعلوم قاتل اس کی بہن اور بھانجی کو مارنے کے بعد آٹھ ماہ کے بھانجے کو بھی اپنے ہمراہ لے گیا ہے۔

فرانزک ٹیم اور پولیس کے تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں