لاہور :چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کو جاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کرتے ہوئے کہا نیب خواتین کی حرمت، چادر و چار دیواری کے تقدس پریقین رکھتاہے، خواتین کوطلبی کی بجائے آج ہی سوالنامےارسال کئے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شریف خاندان کی خواتین کو جاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا، نوٹسزچیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کےحکم پرمنسوخ کیےگئے۔
چیئرمین نیب نے شریف خاندان کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا خواتین کوطلبی کی بجائےآج ہی سوالنامےارسال کیےجائیں، نیب خواتین کی حرمت،چادروچاردیواری کےتقدس پریقین رکھتاہے۔
جاویداقبال کا کہنا تھا احتساب سب کےلیےکی پالیسی پرسختی سےگامزن ہیں، نیب کی کسی سیاسی پارٹی سےوابستگی نہیں، تمام میگا کرپشن مقدمات کو میرٹ پر جلد نمٹایا جائے۔
یاد رہے 13 اپریل کو نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کیلئے طلب کیا تھا۔
مزید پڑھیں : اثاثہ جات کیس : نیب نے شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کیلئے طلب کر لیا
نیب ذرائع کا کہنا تھا حمزہ شہباز کو 16 اپریل اور نصرت شہباز کو 17 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے، حمزہ شہباز کو آئندہ ہفتہ دو دن کیلئے تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا، حمزہ شہباز کو چنیوٹ نالہ کیس میں 15 اپریل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں 16 اپریل کو طلب کیا گیا۔
اثاثہ جات کیس میں 18 اپریل کو رابعہ شریف اور 19 اپریل کو جویریہ شریف کو بھی طلب کیا گیاتھا۔
واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ ماہ شہباز شریف کی دو بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں، نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں چار کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا۔