اشتہار

روس کا نئے میزائل لانچنگ سسٹم کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے نئے میزائل لانچنگ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال کے اختتام پر ہی روس نے جدید نیوکلیئر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جسے پیوٹن نے ملک کے دفاع کے لیے بڑی کامیاب قرار دی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ روس اپنا دفاعی نظام مزید مضبوط کرنے پر توجہ دے رہا ہے، نئے میزائل لاچنگ سسٹم کا کامیاب تجربہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

- Advertisement -

روس میں ’’ایس تھری ہنڈریڈ‘‘ میزائل لانچنگ سسٹم کا تجربہ اشلوک نامی علاقے میں جاری جنگی مشقوں کے دوران کیا گیا، جس میں چار مختلف قسم کے میزائلوں سے فضا میں بیس اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

جنگی مشقوں میں مذکورہ سسٹم کی لانچنگ کے دوران 20 سے زائد ٹھکانوں پر کامیابی سے میزائل داغے گئے، حکام نے اس تجربے کو ملک کے لیے ایک اور کامیابی قرار دی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال کے اختتام پر روس نے اپنے دفاعی نظام کے لیے جدید نیوکلیئر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس پر صدر ولادی میرپیوٹن نے اس میزائل کو نئے سال کا تحفہ قرار دیا تھا۔

روس کا جدید نیوکلیئر میزائل کا کامیاب تجربہ، پیوٹن نے نئے سال کا تحفہ قرار دے دیا

روسی صدر نے کہا تھا کہ ’ایوانگارڈ ہائی پرسونک‘ نامی میزائل جدید اور اپنی نوعیت کا منفرد میزائل ہے جو 2019 میں روسی دفاعی نظام میں شامل ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں