تازہ ترین

پاکستانی سفیر کی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر گفتگو

جدہ: پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے ملاقات کی اس دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ملاقات جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹریٹ میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں نے او آئی سی کو ایک مضبوط ادارہ بنا دیا ہے، ہم اسلامی ممالک کے معاملات سے متعلق متحدہ پوزیشن لیتے ہیں۔

اس دوران ڈاکٹر یوسف العثمین نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستانی مؤقف اور حمایت کی تعریف کی، پاکستانی سفیر نے مسئلہ کشمیر سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر پاکستانی عوام اسلامی تعاون تنظیم کے مشکور ہیں۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ گذشہ ماہ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر سے پاکستانی سفیر نے ملاقات کی تھی، اس دوران دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -