ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

آرمی چیف نے سی ایم اپچ اسپتال کے نئے بلاکس کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ اسپتال کے نئے بلاکس کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نئےبلاکس کی تعمیرکاآغاز 2013میں شروع ہواتھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےسی ایم ایچ راولپنڈی کےنئےبلاکس کاافتتاح کردیا، جس کے بعد اسپتال میں بستروں (بیڈز) کی تعداد اضافہ ہوا اور اب یہ 1150 تک پہنچ گئی۔

- Advertisement -

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  نئے بلاکس میں ہائی ٹیک آلات،اضافی صلاحیت سے یومیہ 5 ہزار مریضوں کاعلاج ممکن ہوگا۔

نمائندہ اے آر وائی لیئق الرحمان کے مطابق سی ایم ایچ اسپتال میں سویلین شہریوں کو بھی علاج کی سہولیات دستیاب ہوں گی جبکہ آرمی کے جوانوں کو بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روسی کوہ پیما کی عیادت

یاد رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والے کسی بھی حادثے میں زخمی ہونے والے مریضوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا جاتا ہے جہاں پیشہ وارانہ اور ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

گزشتہ برس شمالی علاقہ جات کے بیاؤف گلیشئر کی لتوک چوٹی پر 20 ہزار 650 فٹ کی بلندی سے ریسکیو ہونے والی  روسی کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف کو بھی سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں آرمی چیف نے اُن کی اسپتال جاکر عیادت بھی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں