منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

صدر ٹرمپ نے یمن جنگ میں امریکی حمایت کے خاتمے کی قرارداد ویٹو کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن جنگ میں امریکی حمایت کے خاتمے کی قرارداد ویٹو کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ویٹو کی گئی قرارداد میں یمن جنگ میں سعودی عرب کی مدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے پاس کردہ قرارداد کو مسترد کیا، اور قرارداد کو غیر ضروری قرار دیا۔

- Advertisement -

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا یمن کو متاثر کرنے میں شریک نہیں، یمن میں حوثیوں کے خلاف قائم اتحاد میں کوئی امریکی اہلکار شامل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج جزیرہ نما عرب میں صرف انسداد دہشت گردی آپریشن کرتی ہے، امریکا یمن میں اتحادیوں کو محدود تعاون فراہم کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قرارداد میرے آئینی اختیارات کو کمزور کرنے کی خطرناک کوشش ہے، قرارداد امریکی شہریوں اور بہادر فوجیوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں امریکی سینیٹ نے یمن میں جاری سعودی عرب کی جنگ سے اپنی فوجیں واپس بلانے اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے لیے سعودی ولی عہد کو ذمہ دار ٹھہرانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

یمن جنگ: اقوام متحدہ امن معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، خالد بن سلمان

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں یمن کی حکومت اور حوثی مخالفین کے درمیان حدیدہ میں جنگ بند کرنے کا معاہدہ طے پایا جاچکا ہے، لیکن فریقین کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں