تازہ ترین

باربی کیو کا شوق نوجوانوں‌ کو مہنگا پڑ گیا، ڈھائی کروڑ یورو جرمانہ عائد

روم : اٹلی کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کا باعث بننے والے دو طالب علموں  پر عدالت نے 2 کروڑ 82 لاکھ 4 ہزار سے زائد امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں طالب علموں پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے پہاڑی علاقے میں واقع گھر پر باربی کیو کی دعوت کی جس کے باعث جنگلات میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

آگ کے باعث ہونے والے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے طالب علموں پر جرمانہ عائد کیا گیا، عدالتی حکم کے مطابق نوجوانوں کو فی کس ایک کروڑ 30 لاکھ یورو جرمانے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: جنگلات میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 26 فائر فائٹرز ہلاک

دوسری جانب طالب علموں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کے واقعے پر انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا جس کی وضاحت فی الحال نہیں کی جاسکتی۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم تو خود اس حادثے کے حقیقی متاثرین میں سے ہیں، آگ لگنے کے فوری بعد ہم نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور اپنی مدد آپ کے تحت اسے بجھانے کی بھی کوشش کی۔

تفتیشی افسر کے مطابق جنگل میں ہونے والی آتشزدگی کی بڑی وجہ باربی کیو میں استعمال ہونے والے کوئلے تھے کیونکہ خشک موسم میں ان کی چنگاریاں لگنے سے آگ تیزی کے ساتھ پھیلی۔ پولیس نے باربی کیو کرنے والے دو نوجوانوں اور گھر کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا۔

Comments

- Advertisement -