جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : نیب نے حمزہ شہباز کو 22 اپریل کوطلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو بائیس اپریل کو پھر طلب کرلیا، 16 اپریل کو حمزہ شہباز نیب میں پیش ہوئے تھے تاہم سوالات کے جوابات تسلی بخش نہیں دیئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی مشکلات کم نہ ہوئیں، نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو بائیس اپریل کو پھر طلب کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیاگیا ہے اور انھیں پیر کو تین بجے نیب دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے 16اپریل کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے ، جس میں حمزہ شہباز سے مجموعی طور پر 8 سوالات پوچھے گئے۔

مزید پڑھیں : آمدن سےزائداثاثہ جات کیس : حمزہ شہباز نیب میں پیش

اس سے قبل 12 اپریل کو زائداثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے تاہم انھوں نے نامکمل ریکارڈ اور سوالات کےجوابات تسلی بخش نہیں دیئے تھے، حمزہ شہباز نے کہا تھا مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتا ہوں۔

خیال رہے حمزہ شہباز نے رمضان شوگر، صاف پانی اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں پچیس اپریل تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

واضح رہے کہ 6 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں