اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جلد اور بھی وزرا فارغ ہوں گے، امید ہے اسد عمر کوہٹانے سے ملک میں معاشی طورپربہتری آئےگی اور مثبت نتائج ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اسدعمرنےٹوئٹ کیاوزارت سےاستعفیٰ دےرہاہوں، امیدہےاسدعمرکوہٹانےسےمعیشت بہترہوجائےگی اور مثبت نتائج ہوں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جلد اور بھی وزرا فارغ ہوں گے ، حکومت جب سے آئی مہنگائی کا سونامی آیاہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا ہرپاکستانی کامطالبہ تھامعاشی پالیسیوں پرنظرثانی ہو، ایسی پالیسیوں سےعوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئےتھے، پاکستان کی معاشی پالیسیاں ناکام تھیں۔
ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف کابیل آؤٹ پیکج بھی فائنل نہ ہوسکا، امیدہےاس فیصلہ سےملک میں معاشی طورپربہتری آئےگی، کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن لینا ضروری ہے۔
یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔
مزید پڑھیں : وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا اعلان
اسد عمر نے کہا کہ کابینہ سے علیحدگی پر وزیراعظم کی تائید حاصل کرلی، میرا یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں انشاءاﷲ ہم نیا پاکستان بنائیں گے-
خیال رہے تین روز قبل اے آروائی نیوز نے خبر دی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پرپانچ وزراء کےقلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرمملکت برائےداخلہ اورپٹرولیم کےوزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔
خبر میں کہا گیا تھا کہ اسد عمرکو وزارت پیٹرولیم دینے اورشہر یارآفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیاگیا، جبکہ وزارت خزانہ کے لیے ٹیکنو کریٹ مشیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
بعد ازاں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس وقت اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی وزیرکوتبدیل نہیں کیاجا رہا، وزیراعظم نے پیغام بھیجا کہ میڈیاپرغلط خبریں چل رہی ہیں، اس طرح کی خبریں تصدیق کے بغیر نہیں چلنی چاہئیں، غلط خبروں سے ملک اور میڈیا کا بھی نقصان ہوگا۔