پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

روس، ٹیک آف سے قبل مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، مسافر خوف زدہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں ٹیک آف سے قبل مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی جس نے مسافروں کو خوف زدہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو جانے والی فلائٹ کے ٹیک آف مرحلہ مکمل ہونے کے قریب تھا کہ اچانک جہاز کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے مسافروں کو خوف زدہ کردیا۔

ایک مسافر نے یہ خوفناک منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا، پائلٹ نے بروقت جہاز کو ٹیک آف کرنے سے روکا جس کے بعد مسافروں کو بحفاظت جہاز سے باہر نکال لیا گیا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق تمام مسافروں کو دوسرے طیارے کے لیے ماسکو کے لیے روانہ کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: روسی فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ، 3 افراد ہلاک

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں روسی ایئرفورس کا بمبار طیارہ خراب موسم کے دوران ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں عملے کے 3 ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ بمبار سپر سونک طیارہ آرٹیک کے علاقے میں معمول کے گشت کے بعد واپس لوٹ رہا تھا جبکہ شدید سرد موسم کے باعث حد نگاہ انتہائی کم تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں شام میں تعینات روسی فوجیوں کو ایئربیس لانے والا طیارہ بحیرہ روم میں پرواز کے دوران میزائل حملے میں تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 15 روسی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں