ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان میں عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جے یو آئی  (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں‌ رہنما متفق ہیں‌کہ رمضان میں عوام کے مسائل مزید بڑھ جائیں گے، عوامی کا ردعمل تحریک کو جلا بخشے گا۔

[bs-quote quote=”عید کے بعد تحریک نہ چلائی تو اپوزیشن کا شیرازہ بکھر سکتا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”آصف زرداری”][/bs-quote]

موصولہ اطلاعات کے مطابق آصف زرداری نے تحریک کے لئے نوازشریف کو پیغام بھجوا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عید کے بعد تحریک نہ چلائی تو اپوزیشن کا شیرازہ بکھر سکتا ہے۔

ن لیگ اگر تحریک حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بنی، تو ن لیگ کو نقصان کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان نے زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کے لیے راضی کرلیا

آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے بغیر  پیپلز پارٹی بھی خود نقصان سے نہیں بچا سکے گی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق حکومت کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے عید کے بعد عوامی تحریک ناگزیر ہے۔آصف علی زر داری نے موقف اختیار کیاکہ اپوزیشن نے تحریک نہ چلائی تو عوام خود سڑکوں پرآئیں گے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری ہر صورت تحریک چلانے کے لئے پر عزم ہیں، نوازشریف کے جواب کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں