منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کا بازارگرم کررکھا ہے، صدرآزاد کشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد : صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری پر کشمیریوں کی رائے کا احترام فرض ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے انہیں حق خودارادیت دیا جائے۔

مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کا بازارگرم کررکھا ہے، انتہا پسندہندوؤں، بی جے پی کا ظلم کشمیری کبھی نہیں بھول سکتے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ انتہا پسندہندوؤں، بی جے پی کا ظلم کشمیری کبھی نہیں بھول سکتے، جن خواتین کی بے حرمتی ہوئی وہ کیسے انتخابی عمل کا حصہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے کاروبارتباہ کرنے والی حکومت کیسی ووٹ مانگ سکتی ہے،کشمیری ظلم سہ رہے ہیں، انہیں الیکشن میں کیسے شریک کیا جا سکتا ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ حریت کانفرنس توپہلے ہی انتخابات کا بائیکاٹ کرچکی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ووٹرٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔

صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری پرکشمیریوں کی رائے کا احترام فرض ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال یکم فروری کو صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیریوں نے بھارتی تسلط کبھی تسلیم کیا نہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں