جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نئے پاک چین معاہدے سے پاکستانی برآمدات میں 50کروڑ ڈالر تک کا اضافہ متوقع ہے ، عبدالرزاق داؤد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤ نے کہا پاکستان چین کیساتھ نئے ایف ٹی اے پر دستخط کرنے جا رہا ہے، پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدے سے پاکستانی برآمدات میں پچاس کروڑ ڈالر تک کا اضافہ متوقع ہے، دستخط رواں ماہ کےاختتام میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے قومی اسمبلی میں بتایا پاکستان چین کیساتھ نئےایف ٹی اےپردستخط کرنےجارہاہے، نئےمعاہدےکےتحت پاکستان کومزیدتجارتی مراعات ملیں گی، ماضی میں چین کیساتھ کیاگیاایف ٹی اےدرست نہیں تھا۔

رزاق داؤد کا کہنا تھا نئےمعاہدےکے تحت چین نے 313اشیا کو اپنی منڈی تک رسائی دی، موجودہ حکومت نےتجارتی خسارےمیں نمایاں کمی کی، یکم جولائی سےاب تک درآمدات میں3ارب 50کروڑڈالرکی کمی ہوئی، جون تک تجارتی خسارےمیں 5ارب ڈالرتک کمی ہوگی۔

انھوں نے کہا پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدے سے پاکستانی برآمدات میں پچاس کروڑ ڈالر تک کا اضافہ متوقع ہے، ایف ٹی اےفیزٹو پردستخط رواں ماہ کےاختتام میں ہوں گے۔

چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کے بعد پاکستان چین کو چاول، کاٹن یارن اورچینی برآمد کی، پاکستان نےاب تک چین کو ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی ، چاول اورکاٹن یارن برآمد کیں، مجموعی طورپرپاکستان کی تین سوتیرہ مصنوعات کوڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوئی ہے۔

مارکیٹ رسائی کے پیکج کی مالیت ایک ارب ڈالرہے، مصنوعات میں پلاسٹک، آٹو پارٹس، کیمیکلز، ربرمصنوعات،گوشت،سرجیکل آلات،سی فوڈ اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : پاکستان اور چین کے درمیان فری ٹریڈاگریمنٹ دوئم پر 28 اپریل کو دستخط ہوں گے، عبد الرزاق داؤد

پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدے کے فیز ٹو پر اٹھائیس اپریل کو دستخط ہوں گے، اعدادوشمارکےمطابق پاکستان کاچین سےتجارتی خسارےکا حجم پندرہ ارب ڈالر ہے۔

یاد رہے چند روز قبل بھی مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا پاکستان نے چین کو ڈیوٹی فری رسائی دینے کامطالبہ مسترد کردیا ہے، چین پاکستان کو 313اشیا پرڈیوٹی فری رسائی دے گا۔

مشیر تجارت نے کہا امریکانے پاکستان کوڈیوٹی فری رسائی دینے کا مطالبہ مسترد کردیا، ٹرمپ انتظامیہ کےبعد ڈیوٹی فری رسائی کی کوشش کریں گے، پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ترکی کوبرآمدمیں مشکلات کاسامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں