جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ایران نے امریکا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اگر امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو پہلے وہ ایران سے معافی مانگے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان شدید تناؤ کی کیفیت ہے، دوطرفہ الزامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے امریکا کو واضح کیا ہے کہ وہ تہران پر اپنا دباؤ ختم کرے اور معذرت کرے تو ہی ایران واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، لیکن ایک جانب پابندیاں اور دوسری جانب مذاکرات ممکن نہیں ہوسکتے۔

اس سے قبل بھی حسن روحانی اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدگی دکھائی تو ایران بات چیت کے لیے تیار ہے، جبکہ امریکا کو بھی پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے اور اسی طرح کسی ممکنہ جنگ اور اپنے دفاع کے لیے بھی تیار ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کے فیصلے کے اثرات دنیا بھر میں ظاہر ہونے لگے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں سنہ 2019 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ نئی قیمت 74.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

ایران پر امریکی پابندیاں، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

دوسری جانب امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ باب المندب اور آبنائے ہرمز بندرگاہوں کو بحری ٹریفک کے لیے بند کرنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں