اشتہار

ناک سے پانی پی کر آنکھوں سے نکالنے والا عجیب و غریب نوجوان۔۔ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں ایک ایسا عجیب و غریب شخص ہے جو ناک سے پانی پی کر اسے آنکھوں سے نکالنے کا کرتب دکھاتا ہے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق ژن ژیانگ سے تعلق رکھنے والے ژہانگ یالونگ پیشے کے اعتبار سے کراٹے ’کنگ فو‘ ماسٹر ہیں اور وہ ایک انوکھی ترکیب استعمال کر کے لوگوں کو کرتب دکھاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ژہانگ نے پانی سے بھرا گلاس اٹھایا اور پانی منہ سے پینے کے بجائے ناک سے اندر کھینچا بعد ازاں انہوں نے اس پانی کو آنکھوں سے آنسوؤں اور دھار کی صورت باہر نکالنے کا مظاہر کیا۔

- Advertisement -

کنگ فو ماسٹر کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے اپنی سیدھی آنکھ سے اسی طرح پانی نکالنے کا تجربہ کررہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پانی کے علاوہ دودھ کے ساتھ بھی یہی تجربہ کیا۔

انہوں نے ویڈیو دیکھنے والے صارفین کو خبردار کیا کہ وہ اس طرح کا تجربہ ہرگز نہ کریں کیونکہ یہ بہت زیادہ خطرناک کام ہے اور انہیں مہارت حاصل کرنے میں تقریباً 10 برس کا عرصہ لگا ہے۔ وہ اپنی آنکھوں سے 5.5 فٹ تک دھار کی صورت پانی یا دودھ نکال سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ ابتدائی دنوں میں تو پانی آنسوؤں کی صورت بہہ جاتا تھا مگر میری خواہش تھی کہ اسے اسپرے کی طرح نکالوں، لہذا میں نے 10 سال تک پریکٹس کی اور اب میں 20 سینٹی میٹر کے فاصلے تک آنکھوں سے پانی پھینک سکتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں