جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

بھارتی جیل میں ایک اور ماہی گیر زندگی کی بازی ہار گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی جیل میں قید ماہی گیر محمد سہیل ظلم و تشدد کے سبب جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان فشرمینز کو آپریٹو سوسائٹی کے مطابق بھارتی جیل میں ایک اور ماہی گیر زندگی کی بازی ہار گیا، محمد سہیل کی لاش تین سے چار روز میں وطن پہنچے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد سہیل 2016 میں مچھلی کے شکار پر گیا تھا، محمد سہیل کو بھارتی فورسز نے 2 اکتوبر 2016 کو گرفتار کیا تھا، ماہی گیر محمد کالونی کراچی کا رہائشی تھا۔

- Advertisement -

فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے مطابق بھارتی جیلوں میں اب بھی 108 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں، بھارت کی جانب سے ایک ماہ میں پاکستان کو چوتھی لاش دی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی جیل میں تشدد کے شکار ماہی گیر کی میت کراچی پہنچا دی گئی

چیئرمین فشر فوک فورم محمد علی شاہ نے خصوصی بات یو این کنونشن لا آف دی سی کے آرٹیکل 73 کے تحت دنیا کے کسی بھی ماہی گیر کو قید و بند میں نہیں رکھا جاسکتا ہے اور نہ ہی کوئی سزا دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں گرفتار ماہی گیروں کے حوالے سے کوئی مربوط پالیسی بنائی جانی چاہئے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 100 سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا۔

یاد رہے کہ 28 مارچ کی خبر تھی کہ پاکستان کی خیر سگالی کے جواب میں بھارت میں ایک اور پاکستانی قیدی کو بد ترین تشدد کر کے شہید کر دیا گیا، ماہی گیر نورالاسلام 2017 سے بھارتی جیل میں قید تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں