لاہور: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم دنیا کی ایک اہم اور ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں.
ان خیالات کا اظہارا نھوں نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ میں گولڈ میڈل کی 27 ویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
صدرعارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فخر ہے کہ میرے خاندان کے افراد ہندوستان سے پاکستان آئے، تقسیم ہند کے وقت خاندان کے بہت افراد بھارت میں رہ گئے تھے.
انھوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے رہنماؤں کا کردار قابل ستائش ہے، آزاد وطن کے لیے پاکستان بنانے والوں کا کردار اہم ترین ہے، آج پاکستان ایک خوبصورت ملک بن گیا.
صدرعارف علوی نے کہا کہ ہم دنیا کی ایک اہم اور ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں، ہم نے دہشت گردی کی جنگ میں 70 ہزار افراد کی قربانیاں دیں، دہشت گردی کا زہر قوموں کو تباہ کرتا ہے، دنیا اس وقت دہشت گردی کے زہر سے کھیل رہی ہے.
صدرعارف علوی نے کہا کہ ہم آج بھی امن چاہتے ہیں، البتہ ایکشن کیا گیا، تو ری ایکشن بھی ہوگا.
خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر پاکستان نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم لسانی تعصب اور دہشت گردی سے نکل آئے ہیں، ہندوستان اس میں داخل ہو رہا ہے.