اشتہار

انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی مدد لے سکتے ہیں، سری لنکن وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

کولمپور: سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ خطے کے تمام ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے، ضرورت پڑی تو انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی مدد لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رانِل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں ہونے والے سانحے نے دونوں ممالک کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان سے مدد لیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایشیائی خطے میں موجود خطے کے تمام ممالک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں، سری لنکا کے گرجا گھروں میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کچھ اہم شواہد بھی ملے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گرجا گھروں میں ہونے والے دھماکوں میں اب تک دوسرے ملک کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پاکستانی سفارتخانے کا سری لنکا میں پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ

یاد رہے کہ 21 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے 8 گرجا گھروں میں یکے بعد دیگرے خود کش دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں اب تک 250 سے زائد شہری ہلاک ہوچکے جبکہ متعدد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/1344773488997405/

حکومت پاکستان نے بم دھماکوں کے بعد لاشوں کے شناخت کے لیے سری لنکا کو فرانزک ٹیم بھیجنے سمیت ہر قسم کے تعاون کی پیش کش کی تھی جبکہ وزیراعظم نے بھی اپنے ہم منصب سے رابطہ کر کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا حملے، مسلمانوں کا مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے روزہ

واضح رہے کہ سری لنکا کے سیکریٹری دفاع نے ایسٹر کے موقع پر سلسلہ وار بم دھماکوں میں ’سیکیورٹی ناکامی‘ قبول کرتے ہوئے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہیمارسی فرنینڈو نے اپنا استعفیٰ صدر میتھریپالا سریسینا کو ارسال کیا جسے صدر نے منظور کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں