تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

چین جدید دورمیں کامیابی کی عظیم مثال ہے، عمران خان

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے ترقی کو فروغ دے کرمعاشرے کوتبدیل کر دیا، ایک ارب لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں گول میزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی 70ویں سالگرہ پرچینی صدراورعوام کومبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ چین جدید دورمیں کامیابی کی عظیم مثال ہے، چین نے ترقی کوفروغ دے کرمعاشرے کوتبدیل کر دیا۔

عمران خان نے کہا کہ ایک ارب لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا گیا، یہ تبدیلی چینی قیادت کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا نظریہ پیش کیا ہے، منصوبہ معاشی استحکام اورعوامی رابطے کی رکاوٹیں توڑسکے گا، معیشت کی مضبوطی اورعوامی خوشحالی کے لیے منصوبہ شاندار ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ چین کا ابتدائی شراکت دار بننا پاکستان کے لیے قابل فخر ہے،پاکستان اور چین سی پیک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں خصوصی اقتصادی زون قائم کیے جا رہے ہیں، موٹر وے، ہائی ویز اور ریلوے کا نظام بہتر کیا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاور پلانٹس اور خصوصی بندرگاہوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، بندرگاہوں کے ذریعے خطے اور براعظموں کوجوڑ رہے ہیں۔

چین کے تعاون سے گوادرتیزی سے دنیا کا تجارتی مرکزبن رہا ہے، وزیراعظم

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے پاکستان میں توانائی بحران میں کمی ہوئی، چین کے تعاون سے گوادرتیزی سے دنیا کا تجارتی مرکزبن رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -