ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کے بعد 31 سے زائد پائلٹس کے تبادلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے جارہے ہیں، فضائی میزبانوں کے بعد کپتانوں کے بھی تبادلے کر دیئے گئے، ترجمان کا کہنا ہے اسلام آباد سے پروازیں زیادہ ہیں، جس پر کپتانوں کی کمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کاعمل جاری ہے اور غیر ضروری اخراجات کنٹرول کرنے کے لئے فلائٹ آپریشن میں اکھاڑ پچھاڑ کی جارہی ہیں۔

فضائی میزبانوں کے بعد کپتانوں کےبھی تبادلےکردیئےگئے ، کراچی سےتعلق رکھنے والے31 سے زائد پائلٹس کا تبادلہ کیا گیا، کپتانوں کے دوسرے اسٹیشنز  پر فلائنگ ڈیوٹی کرنے سے اخراجات زیادہ تھے۔

- Advertisement -

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کپتانوں کےضرورت کےمطابق تبادلےکیےگئے ، لاہور، اسلام آباد سے پروازیں زیادہ ہیں ، جس پرکپتانوں کی کمی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز 85 سے زائد فضائی میزبانوں کا کراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر کردیا گیا تھا ، فضائی میزبانوں میں 60 سے زیادہ خواتین شامل تھیں۔

مزید پڑھیں : پی آئی اے کے85 سے زائد فضائی میزبانوں کے تبادلے

ذرائع کا کہنا تھا کراچی سے اسلام آباد شفٹ کیے جانے پر خواتین فضائی میزبانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، زیادہ تر خواتین فضائی میزبانوں کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا تھا فضائی میزبانوں کا تبادلہ ضرورت کے تحت کیا، اسلام آباد اور لاہور سے بین الاقومی پروازوں کی آمدورفت زیادہ ہے، زیادہ تر ایسے فضائی میزبانوں کا ٹرانسفر کیا ہے جو کراچی کے ہاسٹلز میں رہتے تھے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں