اسلام آباد : وزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا حقائق اب سامنے آئے نواز شریف کو دل کا نہیں اقتدار کا درد ہے، بلین ٹری پر اپوزیشن رپورٹ پولیو ڈرامے کی طرح ڈرامہ ہے، ووٹوں کی گنتی سےشکست خوردہ درخت گننے کے بجائے قومی خزانے کی لوٹی رقم واپس کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا نواز شریف کی عدالت میں درخواست دینے سے ظاہر ہوا بلی تھیلے سے باہرآگئی، اصل حقائق اب سامنےآئےکہ دل کانہیں اقتدارکادردہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا نوازشریف اوران کی ٹیم سب سےبڑی جھوٹی ہے، کہالندن نہیں جانا چاہتے اور درخواست دے دی، ووٹوں کی گنتی سے شکست خوردہ درختوں کی گنتی میں مصروف ہیں، درخت گننے کے بجائےقومی خزانےکی لوٹی رقم واپس کریں۔
وزیراعظم کےمعاون خصوصی نے کہا ن لیگ بتائے ضمانت ملنے کے بعد میاں صاحب کا دل ٹھیک ہوگیا، بلین ٹری سونامی کے بارے میں رپورٹ سیاسی سازش ہے۔
وزیراطلات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بلین ٹری پر اپوزیشن رپورٹ پولیو ڈرامے کی طرح ڈرامہ ہے، سیاسی مخالفین نے یک طرفہ دورہ کرکے مرضی کی رپورٹ دی، سیاسی مخالفین کی رپورٹ حقائق پرمبنی نہیں۔
بلین ٹری سونامی کے بارے میں اپوزیشن ارکان کی نام نہاد رپورٹ خیبرپختونخوا میں پولیو ڈرامے کی طرز پر ایک اور ڈرامہ ہے. حکومت کے سیاسی مخالفین نے یکطرفہ دورہ کرکے اپنی مرضی کی رپورٹ دی جو حقائق پر مبنی نہیں.
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 27, 2019
ان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا ن لیگ کے ترجمان درخت گننے کے بجائے یہ بتائیں میاں صاحب ہسپتال میں اب تک داخل کیوں نہیں ہوئے؟ ووٹوں کی گنتی سے شکست خوردہ اور مایوس عناصر درختوں کی گنتی کر کے سیاسی نشہ پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس میں بھی ان کو شکست ہو گی۔
ن لیگ کے ترجمان درخت گننے کے بجائے یہ بتائیں میاں صاحب ہسپتال میں اب تک داخل کیوں نہیں ہوئے؟ ووٹوں کی گنتی سے شکست خوردہ اور مایوس عناصر درختوں کی گنتی کر کے سیاسی نشہ پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس میں بھی ان کو شکست ہو گی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 27, 2019
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا حکومت جمہوریت میں جمہور کے حقوق کے لیے کوشاں ہے، صدارتی نظام کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، افواہیں پھیلانے والوں کے پاس عوامی ایجنڈا نہیں۔
تحریک انصاف کی حکومت جمہوریت میں جمہور کے حقوق کے لیے کوشاں ہے. صدارتی نظام کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے. صدارتی نظام کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں.
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 27, 2019