اشتہار

یمنی فوج کی الضالع میں بمباری سے اہم کمانڈر سمیت 70 حوثی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

صنعاء : یمنی حکومتی فورسز اور عرب اتحادی افواج کی بمباری میں حوثی ملیشیاء 70 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ شمالی گورنری الضالع میں مریس کے مقام پر یمنی فوج کی ایک کارروائی میں 30 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری فوج کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا اور سرکاری فوج کے درمیان شمالی محاذ مریس میں القہرہ کے مقام پر لڑائی میں 30 حوثی ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ تصادم میں حوثیوں کا ایک فیلڈ کمانڈر المعروف ابو حمزہ بھی مارا گیا۔

- Advertisement -

ادھر سرکاری فوج کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد کی بمباری اور تھرمل میزائلوں سے الضالع گورنری میں یعس کے مقام پر حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 40 حوثی شدت پسند ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔ بمباری میں باغیوں کی کئی گاڑیاں اور اسلحہ بھی تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں : عرب اتحادی فوج کی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 45 جنگجو ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کی جانب سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے، عرب اتحاد نے شمالی الضالع میں مریس کے محاذ پر جبل نصی میں باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے۔

عرب اتحاد نے الضالع گورنری کے شمال مغربی علاقے العود میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 19 باغی ہلاک، 55 زخمی ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں