ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

عمران خان کے خلاف اسحاق ڈار کی تنقید پرمیں نے دوسال ٹرولنگ کا سامنا کیا: ماروی میمن کا شکوہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن ماروی میمن نے ن لیگ اور اسحاق ڈار کے خلاف محاذ کھول لیا.

تفصیلات کے مطابق نون لیگی دور کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر ہونے والی ٹرولنگ پر لیگی رہنما ماروی میمن اپنی ہی پارٹی پر برس پڑیں۔

گزشتہ روز انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ بس بہت ہوگیا اب مجھے منہ کھولنے پر مجبور نہ کیا جائے، مزید تنگ کیا گیا تو کچھ لوگوں کے لئے بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔

- Advertisement -

آج انھوں نے ایک اور ٹویٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف اسحاق ڈار کی تنقید پرمیں نے دو سال تک ٹرولنگ کا سامنا کیا، آج سےمیں تمام ٹرولنگ کا رخ ان کی جانب کردوں گی.

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سے شادی : بس بہت ہوگیا!! ماروی میمن نواز لیگ پر برس پڑیں

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکا ٹوئٹر اکاؤنٹ ان کے بیٹےعلی ڈار چلاتے ہیں۔ اچھا ہے، اب وہ اس ٹرولنگ سے محظوظ ہوں.

خیال رہے کہ گزشتہ روز انھوں نے اپنی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت کی ساکھ اپنی حماقتوں کی وجہ سے پہلے ہی ڈوب چکی ہے، منہ کھولا تو اخلاقی ساکھ بھی مکمل ڈوب جائے گی۔ میں برے وقت میں لیگی قیادت کے زخموں پر مزید نمک پاشی نہیں کرناچاہتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں