اشتہار

عرب اتحادی فوج کی حوثیوں کی عسکری کمک اور گاڑیوں پر بمباری، 43 جنگجو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

صنعاء : عرب اتحادی فورسز کے جنگی طیاروں نے الذمار ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے ضوران اور آنس میں حوثیوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 43 جنگجوؤں جاں بحق جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی ملک میں عمل داری کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کے طیاروں نے وسطی گورنری الضالع میں ذمار کے مقام پر ایران نواز حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور ان کی عسکری کمک پر متعدد فضائی حملے کیے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ بمباری کے نتیجے میں حوثیوں کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان پہنچا اور 29 جنگجوﺅں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، اتحادی طیاروں نے حوثیوں کی جنگجوﺅں کو منتقل کرنے والی گاڑیوں پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 جنگجو ہلاک ہو گئے۔

- Advertisement -

عرب ٹی وی کے مطابق اتحادی طیاروں نے الذمار ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے ضوران، آنس میں حوثی ملیشیا کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے۔

مزید پڑھیں : عرب اتحادی فوج کی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 45 جنگجو ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کی جانب سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے، عرب اتحاد نے شمالی الضالع میں مریس کے محاذ پر جبل نصی میں باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے۔

عرب اتحاد نے الضالع گورنری کے شمال مغربی علاقے العود میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 19 باغی ہلاک، 55 زخمی ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں