ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بلدیاتی بل 2019 اسمبلی میں پیش کریں گے: وزیر قانون پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل 2019 اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، نیا بلدیاتی نظام صحیح معنوں میں عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی بل اسمبلی میں پیش کریں گے، توقع ہے کہ اپوزیشن اقتدار نچلی سطح تک منتقلی کے لیے مثبت رویہ اپنائے گی۔

راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب اسمبلی مفاد عامہ کی قانون سازی میں سب سے آگے ہے، قانون سازی آئین اور اسمبلی رولز کے تحت کی جاتی ہے، اپوزیشن کے دباؤ سے قانون سازی سے دست بردار نہیں ہو سکتے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بلدیاتی بل 2019 سے متعلق اعتراضات حقائق کے منافی ہیں، یہ بلدیاتی نظام صحیح معنوں میں عوام کے امنگوں کی ترجمانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب حکومت بارشوں سے متاثرہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرے گی

راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے، اس لیے بل کے سلسلے میں ان سے مثبت رویے کی امید رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون برائے مذہبی امورسید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حالیہ بارشوں و ژالہ باری سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں حکومت نے بورڈ آف ریونیو اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں