اشتہار

خبردار، اس آرٹسٹ کے کوڑے دان کو ہاتھ لگایا، تو جیل جانا پڑے گا

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: عام طور پر  جن اشیا کو ہم غیر ضروری خیال کرتے ہیں، انھیں کوڑے دان کے حوالے کر دیتے ہیں، مگر جرمنی میں ایک آرٹسٹ ایسا بھی ہے، جس کے کچرے کو ہاتھ لگانا بھی آپ کو مہنگا پڑ سکتا ہے.

جی ہاں، جرمنی میں اس  شخص کو ہزاروں یورو کا جرمانہ ہوا ہے، جو ایک معروف مصور کے کچرا دان سے ان کے اسکیچ چوری کیا کرتا تھا.

یہ عام طور پر وہ اسکیچ ہوتے، جو یا تو نامکمل ہوتے تھے، یا جن سے مصور مطمئن نہیں‌ ہوتا. ملزم پر ان اسکیچز کو فروخت کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے.

- Advertisement -

جس فن کار کے کچرے دان سے اسکیچ چرائے گئے، ان کا نام گیرہارڈ رِشٹر ہے. گیرہارڈ کا شمار مقبول ترین مصوروں میں‌ہوتا ہے، وہ جرمنی کے علاقے کولون میں مقیم ہیں.

ملزم کی عمر 49 سال بتائی گئی ہے، وہ باقاعدگی سے کولون کے علاقے جایا کرتا تھا، تاکہ کوڑے دان سے اسکیچ تلاش کر سکے.

مزید پڑھیں: پاکستانی مصورہ نے شہزادہ محمد بن سلمان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی تصویر بناڈالی

ملزم کو مصور ہی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، جنھیں چور کی کی حرکتوں‌ کا علم ہوگیا تھا. پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا.

ملزم نے ایک نیلامی میں یہ اسکیچ فروخت کرنے کی کوشش کی. جرم ثابت ہونے پر 3150 یورو جرمانے کی سزا بھی سنا گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں