جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فائنل میں‌ ہار کا غصہ، نیمار نے مداح‌ کو مکا ماردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرنچ کپ کے میچ میں اسٹار فٹ بالرنیمار نے ہار کا غصہ مداح پر نکال کر اسے گھونسا دے مارا۔

تفصیلات کے مطابق فرنچ کپ کے فائنل میچ میں شکست سینٹ جرمن کے اسٹار فٹبالر نیمار کو ہضم نہیں ہوئی اور انہوں‌ نے ڈریسنگ روم میں واپس جاتے ہوئے سیلفی لینے کا کہنے والے مداح کو گھونسا مار دیا۔

کچھ دیربعد غصہ ٹھنڈا ہوا اور ویڈیو میڈیا کی زینت بننے کے بعد نیمار ہوش میں آئے اور مداح سے معافی مانگ لی لیکن معافی مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا فٹبال کلب نے ان پر 8 میچ کی پابندی عائد کردی۔

- Advertisement -

مداح کی شناخت 28 سالہ ایڈورڈ کے نام سے ہوئی، ایڈورڈ‌ کا کہنا تھا میں نیمار کا مداح ہوں ان کے ساتھ تصویر لینے کا خواہش مند تھا تاہم انہوں نے میری ناک پر مکا ماردیا ان سے اس طرح کے روئیے کی توقع نہیں تھی۔

نیمار کی اس حرکت پر مداحوں نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر شدید تنقید کی۔

واضح رہے کہ فرنچ کپ کے فائنل میچ میں مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا تاہم میچ کے آخری لمحات میں رینز کے کھلاڑی نے پنلٹی کک پر گول کرکے نیمار کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔

یاد رہے کہ دو دن قبل ہی فٹبالر نیمار کو میچ آفیشلز کی بے عزتی کرنا مہنگا پڑ گیا تھا بلاجواز تنقید پر نیمار پر تین یورپین میچز کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی شاید یہ سزا کافی نہیں تھی تبھی تو نیمار اپنے اوپر 10 میچز کی پابندی لگوا بیٹھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں